لغاری خاندان کی ن لیگ میں شمولیت

6
225

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں، لغاری خاندان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر بالخصوص سندھ میں مسلم لیگ ن کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، قیادت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہی ہے اور ان ملاقاتوں میں رہنماؤں کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوتیں دی جارہی ہیں۔

سندھ سے تعلق رکھنے والے لغاری خاندان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی، لغاری سردار نے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، ملاقات میں ن لیگ کے مختلف رہنما بھی موجود تھے، لغاری خاندان کا دادو کی سیاست میں اہم کردار ہے۔

6 comments

  1. e-commerce 14 March, 2024 at 17:31 Reply

    What’s up to every body, it’s my first pay a
    quick visit of this website; this web site contains awesome and genuinely fine material in support
    of readers. I saw similar here: Sklep

  2. najlepszy sklep 24 March, 2024 at 12:49 Reply

    Good day! Do you know if they make any plugins
    to help with Search Engine Optimization? I’m trying
    to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good success.
    If you know of any please share. Cheers! You can read similar blog here: Najlepszy sklep

Leave a reply