لطیف کھوسہ لفٹ میں کیوں پھنسے ، اہم وجہ سامنے آگئی
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کے لفٹ میں پھنسنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا ہے ۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں بتایا گیا ہے کہ 25 اگست کو دن 12 بجے ججز بلاک کی لفٹ خراب ہوئی اور دوسری منزل پر رک گئی، لفٹ میں لطیف کھوسہ سمیت کئی وکلا اور میڈیا نمائندگان پھنس گئے تھے۔
پی ڈیبلیو ڈی اسٹاف کے مطابق لفٹ اوور لوڈنگ کی وجہ سے خراب ہوئی، پی ڈیبلیو ڈی کا ٹیکنیکل اسٹاف لفٹ کا دروازہ نہیں کھول سکا۔ بعد ازاں سی ڈی اے اہلکاروں کی جانب سے دروازہ توڑ کر پھنسے ہوئے تمام افراد کو نکالا گیا۔
خط میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ڈیبلیو ڈی لفٹ کی خرابی کے حوالے سے تحقیقات کرکے دو روز میں جامع رپورٹ جمع کرائے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ڈیبلیو ڈی کے ماہر و ٹیکنیکل اہلکار کو لفٹ آپریٹر کے طور پر تعینات کیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ میں لفٹ کی مرمت کی جائے۔
You’re really a just right webmaster. The web site loading pace is incredible.
It seems that you’re doing any distinctive
trick. In addition, the contents are masterwork.
you’ve done a magnificent task in this matter! Similar here: https://seraphina.top and
also here: Najtańszy sklep