لبنان کے بعد اسرائیل نے شام پر بھی حملہ کردیا
ہاٹ لائن نیوز : لبنان کے بعد اسرائیل نے شام پر بھی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دمشق پر اسرائیلی فضائی حملے میں شام کے سرکاری ٹی وی کے نیوز اینکر صفا احمد سمیت3افراد شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کیمطابق بمباری میں 9 شامی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کچھ اسرائیلی میزائلوں کو بھی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔
اسکے علاوہ غزہ کے نصیرات کیمپ میں اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 13 فلسطینی شہید ہوگئے۔