ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ غیر غیر آئینی ہے ۔
سیکرٹری ہائیکورٹ بار نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا برابر حق حاصل ہے ۔
ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ عدلیہ کسی کے کہنے پر پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر کررہی ہے ، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پشت ڈال کر الیکشن کرانے کی تیاری کررہا ہے ، ایسے حالات میں صاف شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے ۔