لاہور میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ

0
150

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں موٹر سائیکل رکشہ بنانے والی ورکشاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں کو رکشوں میں تبدیل کرنا غیر قانونی ہے کیونکہ حفاظتی معیارات کے بغیر بنائے گئے رکشے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل رکشوں کو رجسٹریشن کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے، صرف فٹنس کے معیار پر پورا اترنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے بعد کسی بھی غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل رکشے کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave a reply