لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) لڑکی نے جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ سے تنگ آکر خود کشی کرلی ہے ۔ نجی ٹی وی” “کے مطابق لاہور میں لڑکی نے جنسی ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرلی، ایف آئی اے سائبرکرائم نے امریکی ایمبیسی کی شکایت پر2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ارسلان سعید اور کمال خاور شامل ہیں، ملزمان نے لڑکی کا قابل اعتراض ڈیٹا سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، ملزمان کو کمسن لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
