6

لاہور میں خاتون سے گاڑی چھیننے والے بلال ثابت گینگ کے بارے میں سنسنی خیز معلومات سامنے آگئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق واردات میں گرفتار ایک ملزم نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ گینگ راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں 35 سے زائد وراداتیں کرچکا ہے جبکہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری سمیت کئی شہریوں کومزاحمت پر قتل بھی کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ایڈیشنل آئی جی موٹرویز سجاد افضل آفریدی کو واردات کے دوران کو فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھا۔ راولپنڈی میں گینگ لیڈر بلال ثابت، امتیاز لنگڑا، ارشد اور واجد پولیس کیساتھ مقابلے میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سرغنہ عبداللہ کی تلاش ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال ثابت کا بھائی اب گینگ آپریٹ کررہا ہے، گینگ کے دو ملزم خالد اور عبدالرحمن اڈیالہ جیل میں ہیں جبکہ گینگ کے 4 ملزمان مارے جاچکے ہیں۔
مختلف وارداتوں کے بعد جیلوں سے رہا ہونے والے خالد خان، سیدولی، نجیب اللہ، فیروز، عبداللہ شامل ہیں۔
قبل ازیں ڈیفنس لاہور میں خاتون سےگاڑی چھننےکی وردات3 ملزمان نےکی تھی، جنہوں نے خاتون کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا تھا تاہم راستے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں