ہاٹ لائن نیوز : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور شہر میں جعلی دودھ کی ترسیل ناکام بنا دی۔ کاروائی کےدوران 550 لیٹر جعلی دودھ تلف کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کیمطابق دیہی علاقوں سے لاہور شہر میں جعلی دودھ نما محلول کی ترسیل ناکام ہو گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 550 لیٹر جعلی دودھ تلف کر کے 76 کلو پاؤڈر، چلرز، کنڈینسر، ڈرم، سٹیل کے کین اور مشینیں قبضے میں لے لیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق چک نمبر 45 میں واقع دودھ یونٹ میں ویجیلنس سیل کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور ملاوٹ کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔