لاہور سے کراچی جانے والی گاڑی سے خطرناک اسلحہ برآمد

ہاٹ لائن نیوز : خیرپور پولیس نے قومی شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے کراچی جانے والی کار سے اسلحے کی کھیپ پکڑ لی۔ 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 5 کلاشنکوفیں اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے تھانہ بابلو میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ چند ملزمان لاہور سے غیر قانونی اسلحے کی کھیپ لے کر کراچی جارہے ہیں، جس پر بابلو پولیس کو ناکہ بندی کرنے کا حکم دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس فورس نے ببرلو کے قریب قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے مشتبہ کار کو روکا اور کار سے 5 ہینڈ گن، 25 پستول، 4000 ایس ایم جی ایفل گولیاں اور 59 میگزین برآمد کرلئے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس فورس نے کار میں سوار رحیم یار خان کے رہائشی محمد واجد لوہار اور نوشہرہ کے رہائشی افرات شاہ کو گرفتار کر لیا۔