25

لاہور سے کراچی جانے والی تین ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا

لاہور سے کراچی جانے والی تین ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

آج لاہور سے 3بجے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کل صبح 10 بجے روانہ ہوگی۔ لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کے بجائے کل صبح 10بجکر 40 منٹ پر روانہ ہوگی۔ لاہور سے روانہ ہونے والی کراچی ایکسپریس شام 5 بجکر 30 منٹ کے بجاۓ کل صبح 9 بجے روانہ ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں