ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے باغبانپورہ کے قریب گھر سے بزرگ جوڑے کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ دونوں گھر کی بالائی منزل پر کمرے میں مردہ پائے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ عبداللطیف اور اس کی بیوی اپنے بھتیجے کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے تھے۔ لاشیں تین دن پرانی ہیں۔ دونوں کی عمریں 70 سے 75 سال کے درمیان ہیں۔