ہاٹ لائن نیوز : لاہور بار ایسوی ایشن کا انتحابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری جبکہ صدر کے لیے منیر حیسن بھٹی مضبوط امیدوار ہیں ۔
لاہور بار ایوسی ایشن کے انتحابات میں 14228 ووٹرز حق رہائی دہی کا استعمال کرینگے ۔
پولنگ کا عمل صبح نو بجے شروع ہوگیا جو شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا ۔
چئیرمین الیکشن بورڈلاہور بارکے فرائض چوہدری عمران مسعودادا کررہےہیں ۔
نو مختلف نشستوں پر 36 امیدوار مدمقابل ہیں ، صدر کی نشست پر منیر حسین بھٹی ، ادیب اسلم بھنڈر اور خرم رفیق شاد آمنے سامنے ہیں ۔
نائب صدر کی نشست پر رانا عمران سرور ، میاں شرجیل ، نثار اکبر بھٹی کے درمیان مقابلہ جاری ہے ۔
نائب صدر کی نشست پر سجاد بٹ ، ندیم اسحاق ڈھلوں ، شبنم شہزادی بٹ اور ملک سیف کھوکھر میں مقابلہ جاری ہے ۔
نائب صدر ماڈل ٹاؤن کی سیٹ پر چھے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔
نائب صدر ماڈل ٹاؤن سیٹ پر وقاص اسلم کاہلوں ، کنول آصف خان ، ملک بلال آصف کے درمیان مقابلہ جاری ہے ۔
نائب صدر ماڈل ٹاؤن سیٹ پر ملک پرویز ، چوہدری خورشید احمد ، پیرزادہ معین ضیا صابری اور چوہدری خورشید کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔
نائب صدر کینٹ سیٹ پر عابد لطیف کھوکھر اور وارث علی گجر کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا ۔
سیکرٹری لاہور بار کی سیٹ پر رانا نعیم طاہر ، راؤتحسین شریف ،ملک شرجیل کھوکھر اور نصیر بھلہ کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔
جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر وسیم احمد ملک ، میاں شبیر حسین ، رانا عمر فاروق اور ثمینہ بسرا میں مقابلہ ہو گا ۔
فنانس سیکرٹری کی سیٹ پرزبیرگجر اور ناظم فاروق بلوچ میں مقابلہ ہوگا ۔
لائبریری سیکرٹری کی سیٹ پرنعمان علی ، ثمینہ کھوکھر ، عدنان امجد بھٹی اور اے عمران سید میں مقابلہ ہو گا ۔
آڈیٹر کی سیٹ پر خرم عارف کھوکھر اور روحامہ ایوب رانا میں مقابلہ ہو گا ۔