لاہورپولیس کے سربراہ عدالت عالیہ کے نشانے پر،وجہ کیابنی؟

0
47

لاہور : (ہاٹ لائن نیوز) سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے سی سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوے 8نومبر کو جواب طلب کرلیا۔

جسٹس شاہد کریم نے سابق لیڈی کانسٹیبل ناظراں بی بی کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ اسکا شوہر نورالصمند پولیس کانسٹیبل تھا ۔

درخواست میں دوران سروس 1991میں شوہر کے انتقال کے بعد اسکو ملازمت دے دی گئی ، وکیل درخواست گزارنے عدالت میں بتایا کہ 2022 ء میں وہ ریٹائرڈ ہو گی۔اسکو گریجویٹی اور پینشن ادا کر دی گئی ۔

اسنے بقاجات کی ادائیگی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ، عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے سی سی پی او کو بھجوا دی ، عدالت کے 15مارچ 2023کی پاسداری نہیں کی جا رہی ۔

خاتون کی جانب سے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

Leave a reply