لاہوربڑی تباہی سےبچ گیا

0
136

ہاٹ لائن نیوز : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے لاہور کو دہشت گردی کے ایک بڑے حملے سے بچا لیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے بتی چوک پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے بھاری اسلحہ برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے 5 رائفلیں، ایک پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق شیخوپورہ سے ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a reply