ہاٹ لائن نیوز : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےنیشنل بینک آف پاکستان کی حافظ آباد برانچ کو 20 لاکھ روپے مالیت کے 5سوروپے کے جعلی کرنسی نوٹ ملنے پر سیل کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے اس سنگین غفلت پر نیشنل بینک پر 20 کروڑ روپےکا بھاری جرمانہ بھی عائد کردیاہے۔
رپورٹ کیمطابق جعلی کرنسی ایک نجی بینک کیجانب سےنیشنل بینک کی برانچ میں جمع کروائی گئی جس سےبینکنگ کی نگرانی کےشدیدخدشات بڑھ گئے۔
جعلی کرنسی کی اصلیت کا پتہ لگانے کیلیے اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں۔ کیس میں متعدد ایجنسیوں کے ملوث ہونے کیوجہ سے پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں جسکی وجہ سے تفتیش میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔