قیمتی پارسل گم ؛ کمپنی کے خلاف 13 لاکھ ہرجانے کا دعوی

0
225

ہاٹ لائن نیوز : قیمتی پارسل گم کرنے پر نجی کورئیر سروس کے خلاف ہرجانے کا دعوٰی دائر کر دیا گیا ۔

عدالت میں گلبرگ میں واقع نجی کورئیر کمپنی کے خلاف 13 لاکھ روپے کا ہرجانے دعوٰی دائر کر دیا گیا ۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ابتدائی بحث کے لئے طلب کر لیا ۔

گوالمنڈی کے رہائشی قمر نے ہرجانے کا دعوٰی دائر کیا ہے ۔

درخواست گزار کے مطابق لاہور سے کراچی قیمتی پارسل ارسال کرنے کے لئے بکنگ کروائی،کورئیر کمپنی نے پارسل لاہور سے بک کر کے کراچی کے لئے بھجوا دیا، ایک ہفتے بعد بھی پارسل نا پہنچا تو کمپنی سے رابطہ کیا، کمپنی کے مینیجر نے پارسل گمانے سے انکار کر دیا اور واپس بھی نا دیا ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نجی کمپنی سے ہرجانے کی رقم دلوائے ۔

Leave a reply