قیصرہ الہی کی درخواست نمٹادی گئی

0
83

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری مونس الہیٰ کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے لاء افسر کی رپورٹ کے بعد درخواست نمٹا دی ۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق دونوں افراد پولیس کو مطلوب نہیں،گوجرانوالہ پولیس نے ان افراد کو گرفتار نہیں کیا ۔

درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کے بیٹے مونس الہیٰ کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ گرفتار کرلیا گیا ، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہونے سے قبل گرفتار کیا گیا ، مونس الہیٰ کو الیکشن لڑنے سے روکنے کیلئے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو گرفتار کیا گیا ، اتھارٹیز کی قانونی پراسس میں مداخلت آئین کی خلاف ورزی ہے ۔

Leave a reply