قیصرہ الہی کی اپیل پر سماعت

0
94

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما قیصرہ الٰہی کی تجویز اور تائید کنندہ پیش نہ ہونے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے اپیل پر ریٹرننگ آفیسر کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔

ریٹرننگ افسر کو ریکارڈ کے ساتھ ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے ۔

درخواست میں ریٹرننگ افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کیلئے تجویز اور تائید کنندہ کو پیش نہیں ہونے دیا گیا ، تجویز اور تائید کنندہ کے پیش نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔

Leave a reply