‘قیدی نمبر804’ کوسالگرہ کی مبارک
اسلام آباد : ( ہاٹ لائن نیوز ) اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اپنی 71ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کے حوالے سے پوسٹ میں مبارکباد دی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حوالے سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں ایک کیک پر ” قیدی نمبر 804′ لکھا ہوا ہے جو ان کع ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں الاٹ کیا گیا تھا۔
سابق وزیراعظم اس وقت سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کا نمبر 943 ہے ، تاہم پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انہیں قیدی نمبر 804 کہا جا رہا ہے۔
https://x.com/PTIofficial/status/1709646836393193628?s=20
عمران خان نیازی 5 اکتوبر 1952 کولاہور میں اکرام اللہ خان نیازی کے گھر پیدا ہوئے، وہ 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں۔