قیدیوں کی گاڑی میں فائرنگ ؛ 2 قیدی جاں بحق

0
22

ہاٹ لائن نیوز : ڈیرہ مراد جمالی میں ڈسٹرکٹ جیل کے مرکزی دروازے پر مسلح افراد کا قیدیوں کی گاڑی پر حملہ، حملے میں 2 قیدی جاں بحق اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں پیش آیا جہاں ڈسٹرکٹ جیل کے مین گیٹ پر مسلح افراد نے قیدیوں کی گاڑی پر حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں 2 قیدی ہلاک اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی سے قیدیوں کو لے جانے والی گاڑی ڈسٹرکٹ جیل کے مین گیٹ پر پہنچی تو اسی دوران 2 مسلح حملہ آور قیدیوں کی گاڑی میں گھس آئے اور فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک قیدی نذر محمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جب کہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دوسرے کو ہلاک کر دیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار اور ایک قیدی بھی زخمی ہوا، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا۔

Leave a reply