اسلام آباد(ہاٹ لائن )وفاقی وزیراطلاعات و نشریات اور قانون فواد چوہدری نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے منظور ہوگئی جس پر پیر کو فیصلہ آج جائے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر نے لکھا کہ قوم کو مبارک ہو ! آج شہباز شریف کے کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کی گئی جس پر سوموار کو دلائل کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ انشاللہ سوموار کو ضمانت منسوخی پر فیصلہ ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں منسوخ کرانے کا مشن دے دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے آج ہی متعلقہ کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورن لیگ کے قائد میاں محمد شہباز شریف اور ان کے بیٹےحمزہ شہباز ایف آئی اے کے دو مختلف کیسز میں نامزد ہیں۔لاہور کی نیب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی طرف سے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر شہباز شریف کو چار اپریل کیلئے نوٹس جاری ہوچکے ہیں۔ لاہور کی نیب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور اُن کے بیٹے حمزہ شہباز کیخلاف اسپیشل پراسکیوٹر کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر آج سماعت کی تھی۔
آج ہونے والی سماعت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ لے رہے ہیں۔ ایف آئی اے کی طرف سے لاہور کی خصوصی سینٹرل عدالت میں منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر عدالت نے کچھ دیر فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سماعت چار اپریل تک منسوخ کردی۔
