پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم حقیقی آزادی مارچ کیلئے تیار ہورہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کرددہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لکھا کہ اٹک کے عوام خصوصاً خواتین اور گھرانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کیساتھ اسے ایک اور ریکارڈ جلسہ بنانے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اٹک کےعوام خصوصاًخواتین+گھرانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کیساتھ اسےایک اور ریکارڈ جلسہ بنانےوالےتمام لوگوں کاشکریہ۔یہ جلسہ گاہ اتنےبڑےجمِ غفیرکیلئےنہایت تنگ تھی۔قوم اسلام آبادکےحقیقی آزادی مارچ کیلئےتیارہورہی ہے،ماشاءاللہ#AttockJalsa #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور pic.twitter.com/Dc8Q603p7c
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 13, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران خان لکھتے ہیں کہ یہ جلسہ گاہ اتنے بڑے جمِ غفیرکیلئے نہایت تنگ تھی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ قوم اسلام آباد کے حقیقی آزادی مارچ کیلئے تیار ہورہی ہے۔