قومی کھلاڑیوں میں غم وغصہ

0
29

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی اور بی پی ایل کے این او سی میں توسیع کی درخواستیں کی گئیں تھیں ۔

کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ این او سی جاری ہونے تک مزید توسیع نہیں دی گئی۔ زیادہ تر کھلاڑیوں کو 7 فروری تک این او سی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی قومی ٹیموں کا حصہ نہیں ہیں انہیں بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔

ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ جن کے ورک لوڈ مینجمنٹ کا مسئلہ نہیں انہیں مزید کھیلنے کی اجازت دی جائے، پی ایس ایل 17 فروری سے ہے، غیر ملکی لیگز میں آخری میچز اس وقت تک کھیلے جاسکتے ہیں، کچھ کھلاڑیوں کو 13 فروری تک این او سی دے دیا ہے۔

کھلاڑی نے موقف اختیار کیا کہ اگر 16 فروری تک کسی کھلاڑی کو این او سی مل گیا ہے تو پی سی بی یکساں پالیسی بنائے، ایسے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دی جائے جو قومی ٹیموں میں شامل نہیں ہیں۔

Leave a reply