قومی کرکٹ ٹیم کی بدقسمتی کیا؟
کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) سابق ٹیسٹ کپتان شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں بول پڑے۔
سندھ پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے دو وارم اپ میچز میں اگر ہمارے خلاف 700 رنز بنائے ہیں تو اتنے ہی رنز دوسروں کے خلاف بھی بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ نسیم شاہ موجود نہیں کیونکہ نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کا کمبی نیشن بنا۔ انتظامیہ کو دوسرے بولرز کو ایڈجسٹ ہونے کا موقع دینا چاہیے تھا۔
شعیب ملک نے کہا کہ ہم سب کو پاکستان ٹیم سے امیدیں وابستہ ہیں۔ کپتان بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔ بابر اعظم میگا ایونٹ کی قیادت کر رہے ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ پوری قوم دعاگو ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے۔ وارم اپ میچ میں سعود شکیل کو بہترین موقع دیا گیا، وہ بطور مین بیٹسمین بہترین آپشن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کھلاڑی کو نہیں معلوم کہ اسٹیڈیم میں کتنے تماشائی ہیں تاہم ہر کھلاڑی اہم میچوں میں دباؤ کا شکار ہوتا ہے۔ ایسے حالات میں خود کو نارمل رکھنا ضروری ہے۔
You are in reality a just right webmaster.
This website loading pace is incredible. It seems that you are doing any distinctive trick.
Furthermore, the contents are masterpiece. you’ve performed a fantastic process in this subject!
Similar here: sklep online and also here:
E-commerce