قومی کرکٹر نے کمنٹری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

0
122

اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں قومی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلامیے میں جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونیوالی وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، قومی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کےعلاوہ سکندر بخت، علی یونس ، لینا عزیز، اور شاہ فیصل کو کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلے 3 ٹی 20 انٹرنیشنل 1، 3 اور 4 ستمبر کو کھیلے جائیں گے ، جس کے بعد 3 ون ڈے انٹرنیشنل 8، 11 اور 14 ستمبر کو ہوں گے۔

Leave a reply