قومی کرکٹر سرفراز احمد عدالت میں طلب 66

قومی کرکٹر سرفراز احمد عدالت میں طلب

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو گرلز کالج کی حدود میں پچ بنانے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ طلب کرلیا گیا ہے۔اور ہائیکورٹ میں نارتھ ناظم آباد میں سابق کپتان سرفراز احمد، سرفراز اکیڈمی اور گرلز کالج انتظامیہ کے مابین تنازع پر سماعت ہوئی۔ گرلز کالج کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ سرفراز احمد نے ہماری باؤنڈری وال میں پچ بنادی ہے جس پر عدالت نے سرفراز احمد کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے سرفراز احمد سے مبینہ کالج کی حدود میں پچ بنانے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ سرفراز احمد آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں اور زمین کے تنازعے پر جواب جمع کرائیں۔ دوسری جانب عدالت نے سماعت کو 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ قبل ازیں کالج کی پرنسپل مسمات حسینہ فاطمہ نے سندھ ہائی کورٹ میں سرفرازاحمد پر غیرقانونی اکیڈمی چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے زمین پر سے قبضہ ختم کرانے کیلئے درخواست دائر کی تھی، جس میں کالج کو 7 ایکڑ زمین جبکہ اکیڈمک بلاک کی ایک ایکڑ زمین اکیڈمک بلاک کیلئے مختص کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں