قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات
ممبئی: (ہاٹ لائن نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے حیدر آباد میں فینز سے ملاقات کی اور شائقین کرکٹ کا حوصلہ بڑھایا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کوچنگ اسٹاف اور قومی کرکٹرز نے جیول آف نظام ریسٹورنٹ میں حیدرآبادی کھانوں سے خوب لطف اٹھایا، اس دوران کھلاڑیوں کی فینز سے ملاقات بھی ہوئی اور انہوں نے تصاویر بھی بنوائیں۔
حیدرآباد کے شائقین کرکٹ نے پاکستانی کھلاڑیوں کے اچھے رویے کی کھل کر تعریف کی اور کرکٹ کے میدان میں بھی سپورٹ کے عزم کا اظہار کیا۔ اس دوران ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔
اس سے پہلے آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مداحوں نے ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جبکہ ہوٹل کے باہر بھی ہزاروں فینز کرکٹرز کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب نظر آئے۔
دوسری طرف قومی ٹیم ورلڈکپ میں 6 اکتوبر سے اپنی مہم کا آغاز نیدرلینڈز کیخلاف میچ سے کرے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم معرکہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔
You are really a excellent webmaster. This site loading velocity is incredible.
It sort of feels that you are doing any distinctive trick.
Also, the contents are masterwork. you have performed a fantastic activity in this topic!
Similar here: sklep and also here: Tani sklep