قومی چمپیئن کا قتل

0
154

خیبر: ( ہاٹ لائن نیوز) خیبر کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قومی چیمپیئن کھلاڑی سلیم آفریدی کو قتل کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سلیم آفریدی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکے اور ہسپتال میں ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقتول سلیم آفریدی کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقے میں ادا کردی گئی ہے ، مقتول کا تعلق قوم برقمبر خیل سے ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔

Leave a reply