قومی ٹیم کے کوچ آبدیدہ کیوں ہوئے

1
130

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) چین میں جاری ایشین گیمز 2023ء میں والی بال کے شاندار مقابلوں میں قومی والی بال ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف فتح کے بعد کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا ہے ، اس شاندار فتح پر قومی والی بال ٹیم کے کوچ آبدیدہ ہوگئے ، جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ایشین گیمز میں والی بال کے مقابلوں میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو تین سفر سے شکست دی ، فتح کے بعد پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

قومی ٹیم نے میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا ہے ، جہاں پاکستان کا مقابلہ آج قطر سے ہوگا ، فتح کی صورت میں پاکستان اور ایران کے درمیان سیمی فائنل ہوگا ۔

جنوبی کوریا کیخلاف فتح کے بعد برازیل سے تعلق رکھنیوالے قومی ٹیم کے کوچ اسینے رمیرس فراض انٹرویو کے دوران اپنے آنسو روک نہ پائے اور وہ بے حد جذباتی ہوگئے، انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کی خوب تعریف بھی کی۔

https://x.com/Muneeb313_/status/1705540465368465549?s=20

1 comment

  1. Lurlene 27 March, 2024 at 09:15 Reply

    I see You’re in reality a good webmaster. This site loading velocity is incredible.
    It seems that you are doing any unique trick. Also, the contents are masterpiece.
    you’ve performed a great activity in this subject! Similar here:
    zakupy online and also here: Sklep

Leave a reply