قومی ٹیم کی کارکردگی پر باسط علی آبدیدہ ہوگئے

0
300

ہاٹ لائن نیوز : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی غصے میں آگئے۔

انہوں نے پاک بھارت محاذ آرائی کے حوالے سے کہا کہ بھارت میچ نہیں جیتا لیکن پاکستان میچ ہار گیا۔ شائقین کو سوگ میں نہیں رہنا چاہیے، یہ ٹیم ایسی ہے، یہ لوگ پچیس ڈالر کے عوض ڈنر پر جاتے ہیں اور ملک و قوم کا نام بدنام کرتے ہیں۔

باسط علی کا کہنا تھا کہ شاداب خان کو بطور بیٹسمین ٹیم میں رکھا گیا ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ ٹیم میں دوستی اچھی چل رہی ہے۔ کیا ابرار احمد کو مجسمہ بنانے کے لیے ٹیم میں رکھا گیا ہے؟

Leave a reply