قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئےجمع کروائے گئےکاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری

0
76

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمیشن کیمطابق ملک بھرسےمجموعی طور پر 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئےہیں ۔

الیکشن کمیشن نےبتایاہےکہ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلیے 7913 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں جب کہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کیلیے 18 ہزار 546 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئےہیں ۔

الیکشن کمیشن کیمطابق صوبہ پنجاب سےقومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلیے 13 ہزار 823، صوبہ سندھ سے 6 ہزار 498، صوبہ خیبر پختونخواہ سے 5 ہزار 278 اورصوبہ بلوچستان سے 2ہزار 669 کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے ۔

الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری کردہ تفصیلات میں یہ بھی بتایا گیاکہ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلیے 7242 مرد،471 خواتین نے کاغذات جمع کروائے۔

الیکشن کمیشن کیمطابق اسلام آباد سے قومی اسمبلی کیلیے 182 مرد، 26 خواتین، خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کیلیے 1283 مرد، 39 خواتین، پنجاب سے قومی اسمبلی کیلیے 3594 مرد،277 خواتین، سندھ سے قومی اسمبلی کیلیے1571 مرد، 110 خواتین جبکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کیلیے 612 مرد، 19 خواتین نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلوں کیلیے17 ہزار 744 مرد، 802 خواتین نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کیمطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی کیلیے 3349 مرد، 115 خواتین، پنجاب اسمبلی کیلیے 8592 مرد،437 خواتین، سندھ اسمبلی کیلیے 4060 مرد، 205 خواتین جبکہ بلوچستان اسمبلی کیلیے 1743 مرد اور 45 خواتین نے کاغذات جمع کروائے ہیں*

Leave a reply