
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس دوپہر 12 بجے طلب کر لیا ہے، اس اجلاس میں وزیر داخلہ ، وزیر دفاع، وزیر خارجہ، عسکری اور سول قیادت شریک ہو گی، اجلاس میں ملک کی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا، سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایران کی حمایت اور دیگر بڑے فیصلوں کا امکان ہے، اجلاس میں امریکہ، ایران اور اسرائیل تنازع پر مشاورت ہو گی، آرمی چیف عاصم منیر دورہ امریکہ پر کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔