قومی خواتین کرکٹ چیمپئن شپ میں کھلاڑی آپس میں لڑ پڑیں

0
175

ہاٹ لائن نیوز : قومی خواتین کرکٹ چیمپئن شپ میں خواتین کھلاڑی آپس میں لڑ پڑیں۔

صدف شمس اور یاسرہ نے عائشہ بلال کو مارا پیٹا، پی سی بی نے تینوں کرکٹرز پر میچ کھیلنے پر پابندی لگا دی۔

راولپنڈی میں ان دنوں قومی خواتین کپ کھیلا جا رہا ہے جہاں تین روز قبل ہوٹل میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔ دو خواتین کرکٹرز نے ایک ساتھ خاتون کرکٹر کو مارا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران عائشہ بلال کی ناک سے خون بھی نکلا تاہم عائشہ بلال وقتی طور پر خاموش رہی۔

تاہم دو دن بعد عائشہ بلال نے صدف اور یاسرہ کے بارے میں ٹیم انتظامیہ سے شکایت کی جس نے فوری طور پر تینوں کرکٹرز پر ایک ایک میچ کی پابندی عائد کر دی۔

چیئرپرسن ویمن کرکٹ تانیہ ملک معاملے کی تحقیقات کے لیے راولپنڈی پہنچیں گی۔

Leave a reply