قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی ہے، مزمل اسلم 26

قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی ہے، مزمل اسلم

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اللہ تعالی کا شکر کہ کل پی ٹی آئی کو اور عمرا ن خان کو اللہ نے سرخرو کیا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی اور غیر یقینی صورتحال ہے اس کو تیزی کی طرف خاتمے کی طرف لے جانے کیلئے کل کا دن اہم تھا۔

انہوں نے کہا کہ مزمل اسلم الیکشن جیتنے کے بعد پنجاب میں اب ہماری حکومت بن جاتی ہے جبکہ قومی اسمبلی کی اور سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بھی پی ٹی آئی ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ اب پی ڈی ایم کے پاس کوئی جواز نہیں ہے ، بائے الیکشن کے بعد اب پی ڈی ایم کے پارٹنرز میں اور ن لیگ کے اندر مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ حکومت کے جانے سے معاشی بحران تو نہیں آجائے گا، میرا یہ خیال ہے کہ سیاسی بے یقینی ختم ہوتے ہی معاشی بے یقنی بھی ختم ہوجاتی ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ اسٹاف لیول اگریمنٹ ہو گیا اچھا کیا برا کیا وہ آپ کے سامنے ہے کچھ اس کی ابھی بھی شرائط باقی تھی جو آئی ایم ایف کے ساتھ پوری کرنی تھی جس کے بعد قسط ملنی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں نیچے آنا شروع ہو گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں