قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا معاملہ، قانونی راستہ اختیار کرنے پر غور 93

قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا معاملہ، قانونی راستہ اختیار کرنے پر غور

قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کی منظوری کے لئے قانونی راستہ اختیار کیے جانے پر مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے والے تمام ارکان کو اسپیکر کی جانب سے طلب کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

جس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے اس اعلان کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قانونی و آئینی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔

اس معاملے میں قانونی و آئینی ماہرین کی جانب سے 3 تجاویز پیش کی گئیں ہیں جس کہ مطابق ممبران پیش نہ ہوئے تو استعفوں کو منسوخ کردیا جائے جبکہ ممبران پیش نہ ہوئے تو استعفوں کو قبول بھی کیا جاسکتا ہے اور ممبران پیش نہ ہوئے تو استعفوں کو زیر التواء رکھا جائے۔

ان تجاویز پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف جلد وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں