قومی ادارے کی پرائیویٹائزیشن پلان کی ٹائم لائن کا انکشاف
اسلام آباد: (ہاٹ لائن نیوز) خسارے میں چلنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری بھی شروع ہو گئی ہے۔ پی آئی اے کے ساتھ الحاق شدہ ادارے کی نجکاری نہیں کی جائے گی تاہم پی آئی اے کے قرضوں، حکومتی ضمانتوں سے متعلق مسائل کے حل کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
نجکاری کمیشن کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان سٹیل مل کی نجکاری نہیں کی جا سکتی جبکہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے مل کی پیداوار اور صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری کے لیے تنظیم نو کے منصوبے پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے قومی پرچم بردار کمپنی کی تنظیم نو کے منصوبے کے لیے قانونی اور کارپوریٹ فرموں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
محکمہ کنٹریکٹ مینجمنٹ کو چھ اکتوبرتک درخواستیں بھیجنےکی ہدایت کر دی گئی ہے۔
پی آئی اے کے اثاثے جن میں جائیداد، قرضے، طیارے اور ملازمین شامل ہیں، نئی کمپنی کو منتقل کر دئیے جائیں گے ، پی آئی اے کو نجکاری کے لیے قرض تنظیم سے پاک سرمایہ کار کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
You’re in point of fact a just right webmaster.
This site loading velocity is incredible. It sort of feels that you’re
doing any distinctive trick. Furthermore, the
contents are masterpiece. you’ve performed a fantastic job in this topic!
Similar here: sklep internetowy and also here:
Dobry sklep