قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر وین کھائی میں جا گری، 22 افراد جاں بحق 36

قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر وین کھائی میں جا گری، 22 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر وین کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حادثہ قلعہ سیف اللہ کے علاقہ اخترزئی کے مقام پر کوئٹہ ژوب روڈ پر پیش آیا جہاں ڈرائیور کی جانب سے کنٹرول کھو دینے کے سبب مسافر وین کھائی میں جا گری۔ حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور شدید زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ابتدائی طور پر 8 لاشوں کو بھی ہسپتال بھجوایا گیا تھا۔
حکام کے مطابق حادثے میں کئی مسافر شدید زخمی ہوئے تھے جو ہسپتال میں دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے قلعہ سیف اللہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں