قصور ؛ گھر میں گھس کر 14 سالہ لڑکی سے زیادتی 49

قصور ؛ گھر میں گھس کر 14 سالہ لڑکی سے زیادتی

قصور کے علاقے منڈی عثمان والا میں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم انتظار نے 14 سالہ لڑکی کو گھر میں گھس کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا،جبکہ مقدمہ درج کر کے جیو فینسنگ کی مدد سے ملزم کو 7 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں