ہاٹ لائن نیوز : قربانی کا جانور باندھنے پر جھگڑے کے دوران نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔
کراچی کے علاقے کھوکھرا پار میں 25 سالہ معیز کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ متوفی نے عید الاضحی کے لیے جانور خرید کر باڑے میں باندھا تھا جس پر جھگڑا ہوا۔
اہل خانہ کے بیان کے مطابق متوفی معیز اپنا جانور لینے گیا تو کرایہ داروں نے اضافی رقم مانگی، متوفی جب موٹر سائیکل پر بیٹھا تو نامعلوم شخص نے اسے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا، ملزم اذان جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔