قتل کیس کےگواہ پرتشدد کی انتہائی افسوس ناک ویڈیووائرل

0
59

ہاٹ لائن نیوز : ایک افسوسناک واقعہ وائرل ہوا ہے ، جس میں ایک نوجوان کو بیلٹ سے پیٹا گیا اور کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کیا گیا جبکہ وہ تقریباً برہنہ تھا۔

یہ ویڈیو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک نامعلوم جنگلاتی علاقے کی ہے، جہاں دو افراد نے ایک نیم برہنہ شخص کو بیلٹ سے پیٹا اور اسے کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کیا۔

حالیہ دنوں میں وائرل ہونے والی ویڈیو ایک سال قبل کی بتائی جاتی ہے تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کو، جو کہ ایک قتل کے مقدمے کا گواہ ہے، کو اغوا کیا گیا، اس پرتشدد کیا گیا اور اس کی ویڈیو بنائی گئی ۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو پھیلنے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ یہ واقعہ ایک سال قبل پیش آیا تھا۔

جب یہ معاملہ سامنے آیا تو نہ تو متاثرہ لڑکے اور نہ ہی اس کے اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا تاہم حکام نے ان سے رابطہ کرکے شکایت درج کرانے کو کہاہے تاکہ ملزم کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

Leave a reply