9

قاہرہ: مصر میں ماموں سے وراثت کی تقسیم میں جھگڑے سے تنگ آکر دو بچوں کے باپ نے فیس بک پر لائیو آکر کیڑے مار دوائی کھالی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں 31 سالہ عمرو زاید نے اپنی پروفائل پر فیس بک لائیو آکر فصلوں کی حفاظت میں استعمال ہونے والی دو زہریلی کیڑے مار گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔
لائیو فیس بک خودکشی دیکھتے ہی اہل خانہ نے عمرو زاید کو ڈھونڈا جو ایک کھلے میدان میں تھا اور اسے اسپتال منتقل کیا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی۔ خودکشی کرنے والے شخص نے ایک خط بھی چھوڑا جس میں خودکشی کی وجہ اور وصیت کی گئی ہے۔
عمرو زاید نے خط میں وصیت کی کہ کسی بھی ماموں کو میرے جنازے میں شریک نہ ہونے دیا جائے اور نہ ہی انھیں بعد میں گھر آنے کی اجازت دی جائے۔ میرا اور ان کا معاملہ اب قیامت تک ملتوی ہے۔
متوفیٰ کی اہلیہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ زاید کا وراثت پر اپنے ماموں کے ساتھ تنازع چل رہا تھا۔ وہ وراثت میں تقسیم پر اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافی کی وجہ سے پریشان رہتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں