
ہاٹ لائن نیوز : ڈیفنس کار حادثے میں ایک فیملی کے چھ افراد کو ہلاک کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ۔
عدالت نے ملزم افنان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ، ایڈشنل سیشن جج شاہد محمود نے ملزم افنان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔
ملزم کے وکیل نے کہا ہے کہ اب اس مقدمے میں پولیس نے دہشت گردی کی دفعات شامل کردی ہیں ،ہم درخواست ضمانت واپس لے رہے ہیں ۔
وکیل مدعی مقدمہ نے عدالت میں کہا کہ مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کا اندارج ہوچکا ہے، 7 اے ٹی اے کے اندارج کے بعد درخواست قابل سماعت نہیں ہے ۔
ملزم افنان نے ضمانت بعدازگرفتاری سیشن کورٹ لاہور میں دائر کی تھی ۔