ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی سیشن کورٹ نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں میڈیکل کی طالبہ کے قتل کیس میں ملزم عبد الرحمان کی اٹھائیس نومبر تک عبوری ضمانت کروا لی۔
ایڈیشنل سیشن جج اللہ دتہ نے ملزم عبدالرحمن کی عبوری ضمانت پر سماعت کی ، ملزم عبد الرحمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کروائی ۔
سیشن کورٹ نے پولیس کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا اور پولیس سے کل مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ، سیشن عدالت نے ملزم عبد الرحمان کو شامل تفتیش ہونیکا حکم دے دیا۔