قائم مقام چیف جسٹس نے حلف اٹھا لیا

0
89

ایک نیوز: قائم مقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے،سینئر جج جسٹس اعجاز نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں پشاور ہائیکورٹ کے دیگر جج صاحبان نے بھی شرکت کی، پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا تعلق پشاور سے ہے، انہوں نے 1992ء میں خیبر لاء کالج پشاور سے ایل۔ ایل ۔بی کیا۔

Leave a reply