48

فی تولہ سونے کی قیمت میں حیرت انگیر کمی

ہاٹ لائن:سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی، فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی، گزشتہ دو روز میں سونا 6 ہزار روپے تک سستا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سونے کے خریداروں کے لئے اچھی خبر، سونا فی تولہ مزید سستا ہوگیا ہے،سونے کی قیمتوں میں آج 1300 روپے کی کمی ہوئی،2 روز میں مجموعی طور پر سونا 6000 روپے تک سستا ہوگیا ،خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 41 ہزار روپے کا ہوگیا۔
22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ29 ہزار 260 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 23 ہزار 275 روپے کا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں