فیکٹری ایریا، پولیس ملازم کے ہاتھوں بھابی قتل،دو بھائی زخمی 120

فیکٹری ایریا، پولیس ملازم کے ہاتھوں بھابی قتل،دو بھائی زخمی

فیکٹری ایریا میں پولیس ملازم نے چار مرلے کے مکان کے تنازع پر بھابھی کو قتل دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا .چچا کے ہاتھوں ماں کے قتل کی واردات بارہ سالہ بیٹے کے ذہن میں ان مٹ نقوش چھوڑ گئی .چار مرلے کا خستہ حال گھر اور بھائیوں میں سامان رکھنے پر جھگڑے پر دیور نے بھابھی اور بھائیوں پر گولیاں برسادیں، چچا کے ہاتھوں ماں کے قتل کا واقعہ بارہ سالہ معید نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔واردات سے چند گھنٹے قبل ہی پولیس اور پڑوسیوں نے ملزم وقاص اور اس کے بھائیوں کے درمیان مکان فروخت کرکے بٹوارے کا فیصلہ کروایا تھالیکن رات دو بج کر چار منٹ پر پولیس ملازم وقاص اسلحہ چھپا کر گھر لایا اور بھابھی بھائیوں پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں