فیملی نے بل سے بچنے کے لیے کاکروچ پلیٹ میں ڈال دئیے

0
23

ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ دنوں میکسیکو کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جس میں اہل خانہ نے بل ادا کرنے کے لیے اپنی پلیٹیں کاکروچ سے بھریں اور ہوٹل انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ گواڈالاجارا کے پورٹو چلی ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ اہل خانہ نے پہلے اپنی پلیٹوں میں کاکروچ ڈالے اور پھر ریسٹورنٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سے کھانے کی قیمت وصول نہ کریں۔

اہل خانہ نے شور مچانا شروع کیا تو پلیٹوں میں لال بیگ دیکھ کر ہوٹل حکام گھبرا گئے اور انہیں بل ادا کیے بغیر ہوٹل سے باہر جانے دیا۔

بعد ازاں سی سی فوٹیج کی مدد سے راز فاش ہوا کہ یہ کارستانی خاندان کی اپنی ہے۔

فوٹیج میں اہل خانہ کو اپنی پلیٹوں پر لال بیگ ڈالتے ہوئے دیکھا گیا، جس کا الزام انہوں نے ریسٹورنٹ انتظامیہ پر عائد کیا۔ اس خاندان کو سی سی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ چار افراد تھے، انہوں نے پہلے پیٹ بھر کر کھایا اور پھر بل ادا کیے بغیر چلے گئے۔

Leave a reply