ہاٹ لائن نیوز : عام انتخابات 2024 کے لیے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن پنجاب میں بڑی وکٹ لینے کو تیار ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے آئندہ انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں مختلف سیاستدانوں سے قیادت کی ملاقاتیں کی جا رہی ہیں اور انہیں مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی جا رہی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف جھنگ شاہ جیونہ کا دورہ کریں گے اور اپنے دورے کے دوران ملک کے سینئرسیاست دان مخدوم فیصل صالح حیات ن لیگ میں شمولیت کااعلان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل صالح حیات کے بعد مسلم لیگ ن نے سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ سے رابطہ کرکے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سلیم سیف اللہ کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی جس پر سلیم سیف اللہ نے جواب دینے کے لیے وقت مانگا ہے۔