فیس بک میں اچانک بڑی تبدیلی کر دی گئی
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک میں ایسی تبدیلی کر دی گئی ہے جس کا علم بیشتر افراد کو نہ ہوسکا، کچھ افراد کو تو دیکھ کر بھی اس تبدیلی کا اندازہ نہیں ہوا۔
فیس بک نے اپنے ری ایکشنز ایموجیز اور لوگو کو تبدیل کر دیا ہے۔ فیسبک کا نیا لوگو بظاہرپہلے جیسا ہے لیکن اس میں ذرا گہرا نیلا رنگ استعمال کیا گیا ہے جب کہ f کی پوزیشن بھی پہلے سے ذرا مختلف ہے۔
فیس بک پہلے بھی متعدد بار لوگو تبدیل کر چکا ہے۔ لوگو کے ساتھ ساتھ ورڈ مارک کو بھی اپڈیٹ کردیا گیا ہے ، کمپنی کی جانب سے ری ایکشنز کو بھی پہلے سے مختلف کیا گیا ہے۔
یہ نئی تبدیلیاں فیسبک کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں دستیاب ہیں لیکن ایپ میں آہستہ آہستہ تبدیلیاں لائی جائیں گی ۔