فہد مصطفی نے کس کے ڈر سے شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کی ؟
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے اسٹار فہد مصطفیٰ گزشتہ کچھ عرصے سے شوبزکی دنیا سے دور ہیں اور وہ کسی بھی فلم یا ڈرامہ پروجیکٹ پر کام نہیں کر رہے ، اداکار کی جانب سے اسکی انتہائی عجیب و غریب وجہ سامنے آ گئی ہے۔
فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کے نامور اداکاروں کے ساتھ ان کے تجربے اور پروفیشنل ازم کی وجہ سے کام کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔
ایک شو کے دوران فہد مصطفیٰ سے پوچھا گیا کہ وہ نئے شوبز پروجیکٹ کیوں نہیں کررہے ؟ تو اداکار نے اس کی وجہ اپنا ڈر بتایا اور کہا کہ نئے اداکاروں کیساتھ کام کرنا بے حد مشکل ہوتا ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ان کو نئے ابھرنے والے اداکاروں کی صلاحیتوں پر شک نہیں ہے لیکن نئے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے طریقے پر انہیں بہت دقت ہوتی ہے۔